کارگل کے ہیرو یوگیندر سنگھ یادو کے اعزاز میں پونے میں خصوصی پروگرام
پونے، 17 نومبر (ہ س)۔ اپیکس بزنس ٹائمز اور اگروال مارواڑی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز اینڈ ایجوکیشن نے ایک مشترکہ خصوصی تقریب کا اعلان کیا ہے جسے ’’ایک شام، بھارت ماتا کے ویر پتر، پرم ویر چکر وجیتا کے نام‘‘ کا عنوان دیا
کارگل کے ہیرو یوگیندر سنگھ یادو کے اعزاز میں پونے میں خصوصی پروگرام


پونے،

17 نومبر (ہ س)۔

اپیکس بزنس ٹائمز اور اگروال مارواڑی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز اینڈ

ایجوکیشن نے ایک مشترکہ خصوصی تقریب کا اعلان کیا ہے جسے ’’ایک شام، بھارت ماتا کے

ویر پتر، پرم ویر چکر وجیتا کے نام‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد کارگل

جنگ میں غیر معمولی بہادری دکھانے والے پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ اعزازی کیپٹن یوگیندر

سنگھ یادو کو اعزاز پیش کرنا ہے۔

ایڈیٹر

راجیش اگروال نے بتایا کہ یہ تقریب اُن کے اعزاز میں منعقد کی جا رہی ہے جنہوں نے

کارگل کے محاذ پر اپنی جان کی پروا کیے بغیر جرات و استقامت کے ایسے نقوش چھوڑے

جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوگیندر سنگھ یادو کی خدمات کو

خراجِ عقیدت پیش کرنا ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس موقع

پرایم ایس ایم ای شعبہ اور اسٹارٹ اپس سے

وابستہ نئی اور ابھرتی ہوئی کاروباری برادری کے لیے ماہرین کے زیرِ نگرانی خصوصی

تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اگروال کے مطابق ان سیشنوں کا مقصد

کاروباری حضرات کو مؤثر انتظام، کاروباری نظم و نسق، اور ترقیاتی امکانات کے بارے

میں رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ موجودہ معاشی ماحول میں بہتر فیصلہ سازی کر سکیں۔

انہوں

نے بتایا کہ یہ تقریب 19 نومبر کو اکورڈی پونے کے سیزن بینکوئٹ میں منعقد ہوگی اور

صنعت و تجارت سے وابستہ ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande