
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س) ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیائی تیر اندازی چیمپیئن شپ 2025 میں ہندوستانی تیر اندازی ٹیم کو اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم ترغیب ہے۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ ہندوستانی ٹیم نے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گولڈ سمیت کل 10 تمغے جیتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم نے 18 سال کے طویل وقفے کے بعد مردوں کے ریکرو زمرے میں ایک تاریخی گولڈ میڈل حاصل کیا، جو ہندوستانی تیر اندازی کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
مودی نے انفرادی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کمپاو¿نڈ ایونٹ میں ہندوستانی ٹیم کے اپنے ٹائٹل کے کامیاب دفاع کو قابل ذکر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں نے ہندوستان کی تیر اندازی کی صلاحیتوں کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، یہ واقعی ایک خاص کامیابی ہے، جو ملک بھر کے بہت سے خواہشمند کھلاڑیوں کو متاثر کرے گی۔ ہندوستانی تیر اندازی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ