اجمَل خاں طبیہ کالج میں او این او ایس آگہی پروگرام کا انعقاد
اجمَل خاں طبیہ کالج میں او این او ایس آگہی پروگرام کا انعقاد علی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ اجمَل خاں طبیہ کالج نے مولانا آزاد لائبریری کے تعاون سے ''''ون نیشن، ون سبسکرپشن'''' (اواین او ایس) کے تحت ای-ریسورسز تک رسائی کے موضوع پر ایک آگہی پروگرام
اجمل خان طبیہ کالج


اجمَل خاں طبیہ کالج میں او این او ایس آگہی پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ اجمَل خاں طبیہ کالج نے مولانا آزاد لائبریری کے تعاون سے ''ون نیشن، ون سبسکرپشن'' (اواین او ایس) کے تحت ای-ریسورسز تک رسائی کے موضوع پر ایک آگہی پروگرام منعقد کیا جس کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو قومی و بین الاقوامی علمی ڈیٹا بیس سے واقف کرانا تھا۔

ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے افتتاحی تقریر کرتے ہوئے ڈیجیٹل علمی ذرائع کی اہمیت بیان کی اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ اواین او ایس جیسے پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

مولانا آزاد لائبریری کی ٹیم جس میں ڈاکٹر شائستہ بیدار، ڈاکٹر ناصر احمد اور ڈاکٹر صبا نسرین شامل تھیں، نے تکنیکی سیشن میں او این او ایس کے فیچرز، ای-ریسورسز اور مؤثر لٹریچر سرچ کے طریقے پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبدالعزیز خاں نے کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande