
پٹنہ، نومبر (ہ س)۔ بہارمیں مغربی چمپارن ضلع کے لاریہ-بیتیا قومی شاہراہ نمبر 227 پر گذشتہ دیر رات ایک سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بشن پوروا گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے باراتیوں کو کچل دیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لوریہ کے بشن پوروا کے نزدیک نرکٹیا گنج کے دھوم نگر سے بارات آئی تھی۔ تمام باراتی سڑک کے کنارے کھڑے تھے، بارات دلہن کے گھر لے جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر لوگوں کو کچل دیا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ اس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن اس وقت تک تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے تھے۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو نقصان پہنچایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ڈائل 112 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو قریبی سی ایچ سی بھیج دیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بیتیا جی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔کار حادثے میں مرنے والوں میں دنیش کشواہا (40)، راجیش مہتو (35) اور دنیش کشواہا (35) شامل ہیں۔زخمیوں میں وکاس کمار، راجیش سہنی، اکھلیش کمار پنڈت، روی رنجن کمار، راجیش کمار، سنیل شاہ، پونم دیوی، منا کمار، رشو کمار اور کئی دیگر شامل ہیں۔ کچھ نرکٹیا گنج کے دھوم نگر کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں، جب کہ کچھ لوریہ کے رہنے والے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan