
ڈاکٹر شارق عقیل کا قطر المنائی ایسو سی ایشن کے سر سید ڈے سے خطاب
علی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایم اے ایس کے سی ایم او ڈاکٹر شارق عقیل نے اے ایم یو المنائی ایسو سی ایشن، قطر کی دعوت پر دوحہ، قطر میں منعقدہ سرسید ڈے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شارق عقیل نے سرسیدکی حیات و خدمات اور ان کے مشن اورعلی گڑھ کی تعلیمی تحریک پر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ابنائے قدیم سے ہندوستان میں اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی ترقی کے لیے آگے آنے اور جگہ جگہ تعلیمی ادارے کھولنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شارق عقیل نے قطر میں موجود ممتاز ابنائے قدیم سے گفت و شنید بھی کی تاکہ سر سید کے تعلیمی مشن کو فروغ دینے کے لیے قطر میں موجود سبھی ابنائے قدیم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جا سکے اور آئندہ برسوں میں سرسید ڈے کو اجتماعی طور سے بڑے پیمانے پر منایا جا سکے۔ قطر المنائی ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جعفری نے ان کی پذیرائی کی اور پروگرام میں شرکت کے لیے وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ