
عالمی سطح کی شطرنج چیمپئن شپ میں علی گڑھ کے انشو پاٹھک نے جیتا چاندی کا تمغہ
علی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ علی گڑ ھ کے رہنے والے انشوکمار پاٹھک جوشطرنج کے بین الاقوامی کھلاڑی ہیں نے سربیا میں منعقدہ ورلڈ امیچور چیس چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 1700 کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ چیمپئن شپ کا انعقاد ورلڈ شطرنج فیڈریشن نے 4 سے 14 نومبر تک یورپ کے مشہور شہر وراجکا بنجا میں کیا تھا۔ مقابلے میں بھارت سمیت 51 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے کل چھ کھلاڑی بھارتی شطرنج فیڈریشن کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان میں انشو پاٹھک نے اپنی زبردست کارکردگی کے ساتھ نو راؤنڈ میں 7.5 پوائنٹس حاصل کرکے رنر اپ رہے۔
انڈر 1700 کیٹیگری میں کرغزستان کے میڈیٹ نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ منگولیا کے داسا دیوا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سخت مقابلے کے درمیان انشو کی کارکردگی پوری ہندوستانی ٹیم کے لیے فخر کی بات تھی۔ چاندی کا تمغہ جیت کر انشو پاٹھک نے ایک بار پھر اپنے ضلع، ریاست اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ آج ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سماجی کارکن راجیش پاٹھک سمیت اہل خانہ اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ان کے بڑے بھائی جگدیش پاٹھک نے بتایا کہ جس دن سے انکے بھائی نے کامیابی کی ہے تب ہی سے مبارکباد اور نیک خواہشات کالز موصول ہو رہے ہیں۔ انشو پاٹھک 15 نومبر بروز ہفتہ ہندوستان واپس آئے تھے، علی گڑھ آمد کے بعد سے ہی ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں خیر خواہ اور کھیل سے محبت کرنے اعزازی تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انکی اس کامیابی پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ملنے کے لئے انھیں بلایا ہے جس کے لئے وہ کل لکھنو روانہ ہورہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ