سماجوادی پارٹی یوجن سبھا کے شہر صدر بنے عامر عابد
سماجوادی پارٹی یوجن سبھا کے شہر صدر بنے عامر عابد علی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی اجازت سے اور ریاستی صدرشیام لال پال کی رضامندی سے علی گڑھ کے رہنے والے عامر عابد ایلو ساکن پھپالہ مارکیٹ ریلوے روڈ کو علی گڑھ می
عامر عابد


سماجوادی پارٹی یوجن سبھا کے شہر صدر بنے عامر عابد

علی گڑھ، 17 نومبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی اجازت سے اور ریاستی صدرشیام لال پال کی رضامندی سے علی گڑھ کے رہنے والے عامر عابد ایلو ساکن پھپالہ مارکیٹ ریلوے روڈ کو علی گڑھ میں سماجواد ی پارٹی یوجن سبھاکا شہر صدر نامزد کیا گیا ہے۔ یوجن سبھا کے ریاستی صدر اروند گری نے انکی تقرری کا لیٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ’’امید کی جاتی ہے کہ آپ کی محنتی کوششوں سے یوجن سبھا کے ممبران کی بڑی تعداد شہر علاقہ میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگی۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق شہرکمیٹی تشکیل دیں اور اسے 15 دنوں کے اندر منظوری کے لیے میرے پاس پیش کریں۔ ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ نامزد کردہ عہدیدار اور اراکین سماج وادی پارٹی کے سرگرم رکن ہوں۔‘‘

اپنی تقرری پر عامر عابد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ریاستی صدر شیام لال پال اور یوجن سبھا کے صوبائی صدر اروند گری کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مجھ پر بھروسہ جتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ یوجن سبھا کے نوجوانوں کو جوڑ کر پاڑٹی کو 2027 اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بنانے کی مہم میں ابھی سے جڑ جائیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande