نیپال: مشتبہ سرگرمیوں کے الزام میںچار چینی شہری گرفتار، سبھی کاروباری ویزا پر
کاٹھمنڈو، 15 نومبر (ہ س)۔کاروباری ویزا پر نیپال میں رہتے ہوئے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان تکارام ڈھکال کے مطابق جمعہ کو ایک خاتون اور تین مردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہی
Nepal: 4 Chinese arrested for suspicious activity, on business visas


کاٹھمنڈو، 15 نومبر (ہ س)۔کاروباری ویزا پر نیپال میں رہتے ہوئے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان تکارام ڈھکال کے مطابق جمعہ کو ایک خاتون اور تین مردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں کاٹھمنڈو کے سورہاکھٹے علاقے سے حراست میں لیا گیا ۔ یہ جگہ بڑی تعداد میں چینی شہریوں کے رہنے کی وجہ سے ’چائنیز ہاوسنگ‘کے نام سے بھی جانی جاتی ہے ۔

کاروباری ویزا ہونے کے باوجود گرفتار چینی شہری اپنے کاروبار، کمپنی کا نام یا اس سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے قاصر رہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان افراد نے معاشی طور پر پسماندہ نیپالی خواتین کو نوکریوں کا لالچ دے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا لالچ دیا اور ٹِک ٹاک کے ذریعے دیگر چینی شہریوں سے دوستی اور شادی کروانے کی کوشش کرتے تھے ۔

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی کہ کچھ نوعمر خواتین کو شادی کے بہانے چین لے جایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ، کرائے پر گھر لے کرنیپالی خواتین کو رکھا جاتا تھا اور انہیں مختلف ممالک میں لے جایا جاتا تھا۔ حراست میں لیے گئے دو افراد کے بارے میں بھی یہ معلوم ہوا ہے وہ گزشتہ 10برس سے نیپال میں سیاحتی، طالب علم اور کاروباری ویزوں پر مقیم تھے۔ ویزا جانچ کے دوران، وہ اپنے پاسپورٹ اور ویزا پیش کرنے میں ناکام رہے اور امیگریشن اور سیکورٹی حکام کے ساتھ بدسلوکی بھی کی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande