
یوتھ کانگریس کا ڈاکٹر سمپدا منڈے کی موت پر زبردست احتجاج، کانگریس کا الزام، حکومت مجرموں کو بچا رہی ہے
ممبئی،
10 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر میں پھلٹن سب ڈسٹرکٹ اسپتال کی ڈاکٹر
سمپدا منڈے کی خودکشی کے خلاف یوتھ کانگریس نے پیر کے روز پرزور احتجاج کیا۔ مشتعل
کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلہ پر دھاوا بول دیا،
جہاں پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی۔
مہاراشٹر
پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یوتھ کانگریس نے
تین مقامات — میرین ڈرائیو، گرگام چوپاٹی اور ورشا بنگلہ — پر احتجاجی مظاہرے کیے۔
مظاہروں کی قیادت انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب، مہاراشٹر یوتھ
کانگریس کے صدر شیوراج مورے، ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر جینت شبرین اور سینئر
کانگریس رہنما سچن ساونت نے کی۔
احتجاجی
مارچ گرگام چوپاٹی سے شروع ہو کر ورشا بنگلے تک پہنچا۔ پولیس نے چارنی روڈ اسٹیشن
کے قریب کئی کارکنوں کو حراست میں لیا اور راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے مارچ کو
روکنے کی کوشش کی۔ تاہم مشتعل مظاہرین نے وانکھیڑے اسٹیڈیم کے قریب میرین ڈرائیو
پر ٹریفک روک دیا، جس کے باعث تقریباً تیس منٹ تک ٹریفک جام رہا۔
یوتھ
کانگریس کے نائب صدر تنویر احمد ودروہی، لاتور ضلع صدر پروین کمار بیرادار اور
ناگپور دیہی ضلع صدر متھیلیش کنہرے پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ورشا بنگلے
تک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعد میں پولیس نے تمام
رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
کانگریس
نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر منڈے کو بی جے پی کے سابق ایم پی رنجیت سنگھ نائک
نمبالکر اور پولیس کے ہراسانی کے باعث خودکشی پر مجبور کیا گیا۔ پارٹی کے مطابق
اگرچہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن مرکزی ملزم اب بھی آزاد ہے۔ پریس ریلیز
میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی ملزم کو کلین چٹ دی۔
کانگریس نے عہد کیا کہ جب تک ڈاکٹر منڈے کو انصاف نہیں ملتا، جدوجہد جاری رہے گی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے