ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ کو عہدے تفویض کرنے کی تقریب منعقد
علی گڑھ, 10 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول میں تعلیمی سال 2025–2026 کے لیے اسٹوڈنٹس کونسل کے عہدے تفویض کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نئی منتخب شدہ اسٹوڈنٹس کونسل کی باقاعدہ حلف برداری عمل میں آئی۔ تقریب کا آغاز اسمب
ایس ٹی ایس اسکول


علی گڑھ, 10 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول میں تعلیمی سال 2025–2026 کے لیے اسٹوڈنٹس کونسل کے عہدے تفویض کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نئی منتخب شدہ اسٹوڈنٹس کونسل کی باقاعدہ حلف برداری عمل میں آئی۔

تقریب کا آغاز اسمبلی پرزنٹیشن سے ہوا، جس کے بعد مہمانوں کو گلدستے پیش کرنے اور بیج لگانے کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر محمد اعظم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں پرنسپل جناب فیصل نفیس نے کہا کہ طلبہ میں قیادت کے جذبے کو فروغ دینا ایک منظم، باحوصلہ اور اقدار پر مبنی تعلیمی ماحول کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اسکول کے ہاؤس سسٹم (ایمرالڈ، روبی، سیفائر اور ٹوپاز) کے بارے میں بتایا کہ یہ نظام طلبہ میں ٹیم ورک، باہمی تعاون، صحت مند مسابقت اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے۔

اس کے بعد پرنسپل اور مہمان خصوصی نے ہیڈ بوائے اور ڈپٹی ہیڈ بوائے کے ہمراہ اسکول کا پرچم حاصل کیا۔ بعد ازاں، ہیڈ بوائے، ڈپٹی ہیڈ بوائے، اسپورٹس اور کلچرل کیپٹن، وائس کیپٹن، اور ہاؤس انچارجوں کو مہمانِ خصوصی کی جانب سے بیج دئے گئے۔

پروفیسر محمد اعظم خان نے نئے عہدیداران کو حلف دلایا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اصل قیادت خدمت، انکساری اور جواب دہی میں مضمر ہے۔ انہوں نے منتخب کونسل اراکین کو مبارکباد پیش کی اور پرنسپل جناب فیصل نفیس اور دیگر اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔

مس نسرین فاطمہ (کوآرڈینیٹر، کلچرل ایکٹیویٹیز) نے کلماتِ تشکر ادا کئے، جب کہ پروگرام کی نظامت محترمہ غزالہ تنویر، اسسٹنٹ کلچرل کوآرڈینیٹر نے کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande