
احمد
نگر، 10 نومبر (ہ س)۔
مہاراشٹر کی سیاست میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان
سابق وزیر شنکر راؤ گڈاکھ نے شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) سے علیحدگی کا اعلان کرتے
ہوئے ایک نئی سیاسی راہ اختیار کر لی ہے۔ گڈاکھ اب اپنی پارٹی کرانتی کاری شیتکاری
پکشا کے تحت آنے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ضلع
احمد نگر کے معروف رہنما اور نیواسا اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے گڈاکھ، مہا
وکاس اگھاڑی حکومت میں آبی وسائل کے وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ اسمبلی الیکشن
مشعل کے انتخابی نشان پر لڑا تھا مگر کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ اس کے
باوجود وہ ادھو ٹھاکرے کے وفادار مانے جاتے تھے اور شیو سینا میں شندے کی بغاوت کے
دوران ٹھاکرے دھڑے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے۔
بلدیاتی
انتخابات کے قریب آتے ہی گڈاکھ نے اپنی پرانی سیاسی جماعت کرانتی کاری شیتکاری
پکشا کو دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، گڈاکھ کا یہ
قدم ضلع احمد نگر میں شیو سینا (ٹھاکرے دھڑے) کے لیے بڑا سیاسی نقصان ثابت ہو سکتا
ہے۔ ان کی علیحدگی کے بعد ٹھاکرے دھڑے کی مقامی سطح پر طاقت کم ہونے کا امکان ظاہر
کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے