
ریسرچ اسکالر نے انڈونیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس میں مقالہ پیش کیا
علی گڑھ، 10 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلیق احمد نظامی مرکز برائے قرآنی علوم کی ریسرچ اسکالر ادیبہ خاتون نے انڈونیشیا کی یونیورسیتاس اسلام انٹرنیشنل انڈونیشیا (یوآئی آئی آئی)، دیپوک میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے اسلام، سائنس و سماج میں شرکت کی اور اپنا مقالہ پیش کیا، جس میں انھوں نے قرآن کریم کی خاتون مترجمین کے تراجم میں صنفی نقطہ نظر کے اثرات اور اسلامی علمی روایت میں انصاف کے تصور کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا۔
کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین شریک ہوئے جنھوں نے اسلام، سائنس اور عصر حاضر کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ