پروفیسر محمد فیضان بیگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے چیئرمین مقرر
پروفیسر محمد فیضان بیگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے چیئرمین مقرر علی گڑھ، 10 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے استاد پروفیسر محمد فیضان بیگ کو 10 نومبر 2025 سے ان کی سبکدوشی کی تاریخ 3 جولائی 2027 تک کے لیے شعبہ کا چیئر
پروفیسر محمد فیضان بیگ


پروفیسر محمد فیضان بیگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے چیئرمین مقرر

علی گڑھ، 10 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے استاد پروفیسر محمد فیضان بیگ کو 10 نومبر 2025 سے ان کی سبکدوشی کی تاریخ 3 جولائی 2027 تک کے لیے شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر فیضان بیگ جدید عربی ادب اور ٹرانسلیشنل اسٹڈیز کے ممتاز محقق ہیں۔ وہ 1991 سے شعبہ عربی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور 2008 میں انہیں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

انہوں نے 1999 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، جس کا موضوع نوبل انعام یافتہ ادیب نجیب محفوظ کے ناولوں میں سماجی و سیاسی موضوعات کا تجزیہ تھا۔ تدریس و تحقیق کے تین دہائیوں سے زائد کے تجربے کے حامل پروفیسر بیگ نے 20 سے زائد قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی ہے اور عربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں متعدد تحقیقی مقالات اور کتابیں تحریر کی ہیں۔

وہ عربی تنقید، ترجمہ اور تدریسی طریق ہائے عمل میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور شعبہ عربی میں ہائی ٹیک کمپیوٹرائزڈ آڈیو-ویڈیو عربی لینگویج لیبارٹری کے قیام و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ جدید سہولت عربی بول چال اور مختلف لہجوں کی تدریس کے لیے ایک منفرد اقدام ہے۔ پروفیسر فیضان بیگ نے متعدد علمی و ثقافتی مواقع پر بیرونِ ملک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نمائندگی کی ہے اور امریکہ، مصر، سوڈان، ترکی اور ملیشیا سمیت مختلف ممالک میں خطبات پیش کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande