
علی گڑھ, 10 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے سینئر ریسرچ فیلو رمیز راجہ نے یونیورسٹی آف گریٹر مانچسٹر کی میزبانی میں، یونیورسٹی آف بریڈفورڈ، سی ایل ای، اور ایس ایچ ای فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں دہلی این سی آر خطہ میں ٹرانس جینڈرز کی معاشی شمولیت کی راہ میں رکاوٹوں کے موضوع پر ایک مقالہ پیش کیا۔
تحقیق میں دہلی این سی آر کے ٹرانس جینڈر افراد کو مالی نظام میں شامل کرنے کے عمل پر اثر انداز ہونے والے سماجی و اقتصادی رکاوٹوں اور عوامل کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر عام اقتصادی تحقیق میں بہت کم توجہ دی گئی ہے۔
رمیز راجہ کے مقالے کو کانفرنس کمیٹی اور شرکاء کی جانب سے فکری گہرائی، تحقیق اور پالیسی سطح پراس کی اہمیت کے لحاظ سے بے حد سراہا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ