
ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی دادر رہائش گاہ پر سیکورٹی سخت
ممبئی،
10 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی
دادر میں واقع رہائش گاہ شیوتیرتھ کے باہر سیکورٹی میں غیر معمولی
اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا
ہے، تاہم اس کی باضابطہ وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
یہ پیش
رفت ایک روز بعد ہوئی جب شیو سینا (ٹھاکرے دھڑے) کے لیڈر ادتیہ ٹھاکرے کی رہائش
گاہ کے اوپر ایک ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے نے نہ صرف سیاسی
حلقوں میں تشویش پیدا کی بلکہ عوامی سطح پر بھی سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا۔
پولیس
کے ایک سینئر افسر نے شیوتیرتھ کا دورہ کر کے وہاں کے حفاظتی انتظامات
کا جائزہ لیا اور فوری طور پر پولیس کی اضافی تعیناتی کے احکامات جاری کیے۔ اس کے
بعد سے علاقے میں پولیس کی گاڑیاں مستقل طور پر گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ
صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
اس واقعے
لو لیکر بعض حلقوں نے بی جے پی پر سیاسی نگرانی کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم پولیس
انکوائری سے یہ بات واضح ہوئی کہ ڈرون ایم ایم آر ڈی اے کا تھا اور اسے پوڈ ٹیکسی
پروجیکٹ کے سروے کے لیے باضابطہ اجازت کے ساتھ استعمال کیا گیا تھا۔
ابھی تک
یہ واضح نہیں کہ دادر میں راج ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر سیکورٹی میں اضافہ صرف حفاظتی
اقدام کے طور پر کیا گیا ہے یا ممبئی پولیس کو کسی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر قدم
اٹھانا پڑا۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے