
محمد انور این سی پی امیدوار حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کی کانگریس پارٹی میں شمولیت
حیدرآباد ، 10 نومبر (ہ س)۔
جوبلی ہلزضمنی انتخاب کے سلسلے میں این سی پی امیدوارمحمد انورنے کانگریس پارٹی انچارج عثمان بن محمد الھاجری کی قیادت میں اپنے سیںکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ یوسف گوڑہ کانگریس آفس پہنچ کرٹی پی سی سی صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پرنائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا، وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، وزیربرائے بی سی ویلفیئر و ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر،مشیر حکومت تلنگانہ محمدعلی شبیر، وزیربرائے اقلیتی بہبود اَدلوری لکشمن اورملک پیٹ حلقہ کے انچارج شیخ اکبر یوتھ لیڈرعمربن عبداللہ الھاجری (مقبول)، اشفاق خان ٹی پی سی سی وائس چیئرمین مائناریٹی ڈپارٹمینٹ بھی موجود تھے۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق