
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب ۔ الیکشن کے دوران 407 پولنگ اسٹیشنوں کی ڈرون نگرانی کریں گے : ڈی ای اوحیدرآباد، 10 نومبر (ہ س)۔
130 مقامات پر ڈرون کا استعمال کیا جائے گا، جو جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات کے لیے 407 پولنگ اسٹیشنوں کا احاطہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع الیکشن افسر آروی کرنن نے حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرون ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کریں گے اورپولنگ اسٹیشنز اوران کے آس پاس کے علاقوں کی نگرانی کریں گے۔ ووٹرز کوشام 6 بجے تک ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ جوبلی ہلزضمنی انتخاب منگل 11 نومبرکوہوگا اور نتائج کا اعلان 14 نومبرکوکیا جائے گا۔ کرنن نے کہا کہ ایک ہموار پولنگ کے دن کے لیے، افسران ووٹروں کو ٹوکن جاری کریں گے تاکہ کسی شخص کوالگ نہ کیا جائے۔ ضمنی انتخاب کے لیے کل 58 امیدوارمیدان میں ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے حوالے سے تمام انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں ایک کنٹرول یونٹ، چاربیلٹ یونٹ اورایک وی وی پی اے ٹی شامل ہے۔ جی ایچ ایم سی افسر نے کہا کہ ای وی ایم کی خرابی کی رپورٹوں کوفوری طور پر دور کیا جائے گا اور اس کی جگہ ایک نئی مشین فراہم کی جائے گی۔ پولنگ اسٹیشنوں پرنیم فوجی دستوں اورمقامی پولیس سمیت 1,760 سے زائد اضافی سکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے جوائنٹ کمشنرتفسیر اقبال نے کہاکہ ہم نے 65 مقامات پر226 اہم پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کی ہے اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے کافی اہلکار تعینات کیے ہیں۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق