بی جے پی ایم سی ڈی ضمنی انتخاب کی تمام 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی: سرسا
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ضمنی انتخابات میں تمام 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، جو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت اور گزشتہ آٹھ م
بی جے پی ایم سی ڈی ضمنی انتخاب کی تمام 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی: سرسا


نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ضمنی انتخابات میں تمام 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، جو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت اور گزشتہ آٹھ مہینوں میں کیے گئے کام کی بنیاد پر ہو گی۔ انہوں نے یہ بات منڈکا وارڈ 35 سے بی جے پی امیدوار جے پال سنگھ درال کے روڈ شو کے دوران کہی۔وزیر سرسا پیر کو کنجھا والا میں جے پال سنگھ درال کی نامزدگی کے موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پچھلے 10 سالوں کی بے قاعدگیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ ایک بار پھر ترقی اور شفافیت کے لئے بی جے پی کے عہد پر اپنا بھروسہ کریں گے۔سرسا نے کہا، ’منڈکا کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی ترقی اور گڈ گورننس میں اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ عوامی بھروسہ اور حمایت دہلی کی زبردست فتح کو یقینی بنائے گی۔’ انہوں نے مزید کہا،’ہماری حکومت دہلی کے روشن مستقبل کے لیے انتھک محنت کرتی رہے گی۔‘

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande