شعبہ قانون اے ایم یوکی جانب سے لیگل ایڈ پروگرام کا اہتمام
شعبہ قانون اے ایم یوکی جانب سے لیگل ایڈ پروگرام کا اہتمام علی گڑھ، 10 نومبر (ہ س)۔ نیشنل لیگل ایڈ ڈے اور یومِ دستورِ ہند کی مناسبت سے شعبہ قانون، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں میڈی ایشن اینڈ کنسیلیئیشن سیل اور لاء سوسائٹی کے الومنائی ریلی
شعبہ قانون کا پروگرام


شعبہ قانون اے ایم یوکی جانب سے لیگل ایڈ پروگرام کا اہتمام

علی گڑھ، 10 نومبر (ہ س)۔ نیشنل لیگل ایڈ ڈے اور یومِ دستورِ ہند کی مناسبت سے شعبہ قانون، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں میڈی ایشن اینڈ کنسیلیئیشن سیل اور لاء سوسائٹی کے الومنائی ریلیشنز اینڈ میڈیا سیل کے اشتراک سے ایک لیگل ایڈ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصدعوام میں قانونی مسائل کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور خاص طور پر کمزور طبقات میں قانونی شعور کو فروغ دینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ آس پاس کے دیہی عوام کو ان کے قانونی حقوق اور سماجی و قانونی مسائل کے حل کے وسائل سے آگاہ کرنا بھی اس کا اہم ہدف تھا۔

پروگرام میں شفیق احمد، ببلو کمار، راجندر سنگھ، اوم چندر، سعید احمد اور عشرت احمد سمیت مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں جناب انوج کلشریشٹھ (ڈپٹی چیف لیگل ایڈ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی)، پروفیسر شکیل احمد (صدر و ڈین، فیکلٹی آف لا)، پروفیسر ایم زیڈ ایم نعمانی (چیئرمین، شعبہ قانون)، پروفیسر سید علی نواز زیدی، پروفیسر محمد وسیم علی اور ڈاکٹر محمد ناصر بطور خاص شریک ہوئے۔

پروگرام کے دوران ڈاکٹر ابصار الحسن قدوائی اور ڈاکٹر فراست کی رہنمائی میں لاء سوسائٹی کے طلبہ نے دیہی عوام کو قانونی امور کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے زمین کے تنازعات، گھریلو اختلافات، اور فلاحی حقوق جیسے امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور رہنمائی فراہم کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande