بدعنوانی کے الزام کے بعد پی ڈبلیو ڈی کے سابق چیف انجینئر کے گھر لوک آیوکت کا چھاپہ
بھوپال، 9 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں لوک آیکت ٹیم نے جمعرات کی صبح پی ڈبلیو ڈی کے سابق چیف انجینئر جی پی مہرا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ منی پورم واقع جی پی مہرا کے گھر بڑی تعداد میں لوک آیکت کے اہلکار پہنچے۔ یہ کارروائی بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اپنے دور میں جی پی مہرا کو کرپشن کے کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ فی الحال لوک آیکت ٹیم جانچ میں مصروف ہے۔ جانچ کے بعد اہم انکشافات کا امکان ہے۔
جے پی مہرا پر ان کی مدت کار میں محکمانہ ٹھیکوں اور تعمیراتی کاموں میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ ان الزامات کی جانچ کرتے ہوئے لوک آیکت ٹیم جمعرات کی صبح پولس فورس کے ساتھ ان کے گھر پہنچی اور تلاش شروع کی۔ معلومات کے مطابق چھاپے کے دوران لوک آیکت ٹیم کو کیسوں اور جائیدادوں سے متعلق بڑی تعداد میں دستاویزات ملے ہیں۔ ان میں ممبئی میں خریدی گئی جائیدادوں سے متعلق ثبوت بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارا گیا۔ مہرا اس سال فروری میں ریٹائر ہوئے تھے۔ فی الحال، لوک آیکت کی کارروائی منی پورم میں ان کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔
جی پی مہرا فی الحال مدھیہ پردیش ویئر ہاوسنگ اینڈ لاجسٹک کارپوریشن میں زیر ملازمت ہیں۔ یہاں سڑکوں اور سائنیز کے ٹینڈر کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ الزام یہ ہے کہ ضابطوں کو طاق پر رکھ کر اپنے پسندیدہ فرموں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اہلیت کے بنیادی تقاضوں کو پورا نہیں کرنے کے باوجود کوالی فائی کر دیا۔ اس سے ٹینڈر کے عمل کی شفافیت اور انصاف پر سوالات اٹھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن