سلطان پور، 9 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے سلطان پور ضلع کے کوتوالی دیہات علاقے میں ایودھیا-پریاگراج ہائی وے پر بدھ کی دیر رات ایک نامعلوم ٹرک نے ای-رکشا سے اتر کر سڑک عبور کرنے والے لوگوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں دو بہنیں جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔
کوتوال اکھنڈ دیو نے جمعرات کو بتایا کہ کوتوالی دیہات علاقے کے کمن گڑھ گاوں میں واقع بائی پاس پر بدھ کی رات 2 بجے ای-رکشا پر سوار عقیدت مند وسرجن کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ تمام عقیدت مند ای رکشا سے اتر کر سڑک پار کر رہے تھے کہ ایک نامعلوم ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں رام کرن کی بیٹی سیما (17)، ریما (10)، منجیت، ریکھا، کلدیپ، رنکو، انجلی انتیما نشاد، سنجنی اور ساوتری ساکن اودرا گاوں زخمی ہو گئے۔ ان تمام کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو حقیقی بہنوں ریما اور سیما کو مردہ قرار دے دیا۔
دیہی پولیس افسر اکھنڈ دیو نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد