نئی دہلی۔ 9 اکتوبر(ہ س )۔
اردو دنیا کا معروف مجلہ ’اردو بک ریویو‘ گزشتہ تیس برسوں سے شائع ہو رہا ہے۔ اکتیسواں سال مکمل ہونے کو ہے۔ تازہ شمارہ جولائی تا ستمبر 2025 کا اجرا معروف سینئر صحافی جناب منصور ا?غا اور اردو ڈیولپمنٹ ا?رگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے ہاتھوں عمل میں ا?یا۔ اجرا کے موقع پر مجلہ ’اردو بک ریویو‘ کے ایڈیٹر محمد عارف اقبال کے علاوہ وفا اعظمی، اسرار ا±جینی، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، محمد عرفان جونپوری اور جناب منصور ا?غا کی اہلیہ محترمہ بھی موجود تھیں۔ منصور ا?غا نے ’اردو بک ریویو‘ کے تیس سال مکمل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس رسالہ کی دستاویزی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اردو بک ریویو‘ کے ذریعے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر اردو کی نمائندگی ہو رہی ہے۔ یہ میری نظر میں اردو زبان و ادب اور تاریخ کی بہت بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اردو بک ریویو‘ کے ایڈیٹر محمد عارف قابل مبارکباد ہیں۔ وہ بڑی مستعدی کے ساتھ تسلسل سے اردو بک ریویو شائع کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ ’اردو بک ریویو‘ کے تیس سال مکمل ہونے پر اہل علم کو چاہیے کہ اس کی خدمات سے اردو دنیا کو روشناس کرائیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais