مائنارٹی تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: پروفیسر محمد سلیم انجیئنر
نئی دہلی،09اکتوبر(ہ س )۔ فیڈریشن آف مائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز(ایف ایم ای آ ئی) کے زیراہتمام گزشتہ روز مرکز جماعت اسلامی ہند، نئی دہلی میں قومی سطح کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں سے وابستہ ذمہ دار
مائنارٹی تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: پروفیسر محمد سلیم انجیئنر


نئی دہلی،09اکتوبر(ہ س )۔

فیڈریشن آف مائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز(ایف ایم ای آ ئی) کے زیراہتمام گزشتہ روز مرکز جماعت اسلامی ہند، نئی دہلی میں قومی سطح کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں سے وابستہ ذمہ داران، ماہرین تعلیم، منتظمین اور رہنماو¿ں نے شرکت کی۔

انجینئر محمد سلیم ،چیئرمین، مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہندنے کلیدی خطاب کیا اور تعلیم کے میدان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کا مقصد ملک بھر میں مائنورٹی تعلیمی اداروں کے معیارِ تعلیم کو بلند کرنا، درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور ایف ایم ای آ ئی کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط اور مربوط بنانا ہے۔

اس موقع پر جناب سید تنویر احمد،جنرل سکریٹری ایف ایم ای ا ٓئی نے تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے: منصوبے اور در پیش چیلنجز کے عنوان سے ایک تفصیلی خطاب کیا، جس میں انہوں نے تعلیمی اداروں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب محمد آصف الدین، جنرل سکریٹری، کرناٹکہ، ایف ایم ای آ ئی نے ایف ایم ای آئی کی توسیع، استحکام اور ریاستی سطح پر منظم نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کے دوران ریاستی شاخوں کی سالانہ رپورٹس پیش کی گئیں، جن سے مختلف علاقوں میں ایف ایم ای آ ئی کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جامع جائزہ سامنے آیا۔

ورکشاپ میں ایک اوپن سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے تجربات، تجاویز اور مسائل پیش کیے۔آخر میں سید تنویر احمد نے اختتامی خطاب کیا اور ایف ایم ای آ ئی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام اداروں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں معیار، اقدار اور اثر پذیری کے فروغ پر زور دیا۔پروگرام کے کنوینر، محمد اشفاق عالم ندوی نے تمام شرکاء، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کا افتتاح جناب شارق انصر کی نظامت میں ہوا، جس کے بعد مولانا انعام اللہ فلاحی کوآرڈینیٹر نصاب،مرکزی تعلیمی بورڈ کی طرف سے تذکیر پیش کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande