فڑنویس نے کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھا : ہیمنت پاٹل
فڑنویس نے کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھا : ہیمنت پاٹل پونے، 9 اکتوبر (ہ س)۔ او بی سی رہنما اور انڈیا اگینسٹ کرپشن (آئی اے سی) کے قومی صدر ہیمنت پاٹل نے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے
فڑنویس نے کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھا : ہیمنت پاٹل


فڑنویس نے کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھا : ہیمنت پاٹل

پونے، 9

اکتوبر (ہ س)۔ او بی سی رہنما اور انڈیا اگینسٹ کرپشن (آئی اے سی)

کے قومی صدر ہیمنت پاٹل نے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے شدید بارش اور سیلاب سے

متاثرہ کسانوں کے لیے 31,628 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کے اعلان پر حکومت کا شکریہ

ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے وعدے پر پورا اتر کر

کسانوں کا دل جیت لیا ہے۔

انہوں

نے کہا کہ یہ فیصلہ بروقت اور انسانیت پر مبنی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ دیوالی سے

پہلے امداد کی تقسیم کسانوں کے لیے راحت اور امید لے کر آئے گی۔ پاٹل نے کہا کہ ’’یہ

اقدام حکومت کی کسانوں کے تئیں گہری وابستگی اور حساس طرزِ حکمرانی کی عکاسی کرتا

ہے۔‘‘

انہوں

نے کہا کہ پربھنی، جالنہ، بیڑ، لاتور، ناندیڑ، ایوت محل اور شولاپور جیسے اضلاع میں

بارش نے تباہی مچائی ہے، اور ایسے میں یہ پیکیج متاثرہ کسانوں کے لیے زندگی کا نیا

سہارا بن کر آیا ہے۔

ہیمنت

پاٹل نے بتایا کہ غیر سیراب زمین والے کسانوں کو 18,500 روپے فی ہیکٹر، سیراب زمین

والے کسانوں کو 27,000 روپے فی ہیکٹر، اور بارہماسی فصلوں والے کسانوں کو 32,500

روپے فی ہیکٹر امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاوضہ فی کسان زیادہ سے زیادہ

تین ہیکٹر تک محدود رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچ سکے۔

پاٹل نے

کہا کہ حکومت کی یہ پہل صرف مالی معاونت نہیں بلکہ ایک جذباتی حوصلہ افزائی بھی

ہے۔ ’’یہ کسانوں کی مٹی میں دوبارہ امید کے بیج بونے کے مترادف ہے،‘‘ انہوں نے

کہا۔

انہوں

نے سرکاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مانسون کے دوران مسلسل بارشوں

اور سیلاب سے تقریباً 68.69 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین متاثر ہوئی ہے، جس سے یہ واضح ہے

کہ حکومت نے بروقت اور بڑی سطح پر ریلیف دینے کا فیصلہ کر کے کسانوں کے دکھ درد کو

سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande