پالگھر ضلع کے امبیسٹی گاؤں کے آشرم اسکول میں افسوسناک واقعہ، دو طلبہ کی درخت سے لٹکی لاشیں ملیں
پالگھر،
9 اکتوبر (ہ س)۔ پالگھر ضلع کے واڈا
تعلقہ میں واقع امبیسٹی گاؤں کے ایک سرکاری آشرم اسکول میں دو نابالغ طالب علموں کی
لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائے جانے کے افسوسناک واقعے نے مقامی آبادی کو صدمے میں
مبتلا کر دیا۔
یہ واقعہ
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں طلبہ کی
عمریں بالترتیب 14 اور 15 سال تھیں، اور وہ موکھڈا تعلقہ کے رہنے والے تھے۔ دونوں
رہائشی اسکول میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ تھے۔
موقع پر
پہنچنے والی پولیس ٹیم نے لاشوں کو نیچے اتار کر ضروری کارروائی انجام دی اور انہیں
پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے
نایلان کی رسی کا استعمال کیا۔ تاہم جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ پولیس
نے اس سلسلے میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے