دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے زوردار ٹکر، دو نوجوان ہلاک، تین شدید زخمی
دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے زوردار ٹکر، دو نوجوان ہلاک، تین شدید زخمی چھندواڑہ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہر چھندواڑہ میں پیر کی دیر رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے زوردار ٹکر میں دو نوجوانوں کی موت
دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے زوردار ٹکر، دو نوجوان ہلاک، تین شدید زخمی


دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے زوردار ٹکر، دو نوجوان ہلاک، تین شدید زخمی

چھندواڑہ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہر چھندواڑہ میں پیر کی دیر رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے زوردار ٹکر میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی، جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوراً ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

معلومات کے مطابق حادثہ میڈیکل کالج کے قریب دیو انٹرنیشنل ہوٹل کے سامنے پیش آیا۔ حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیتن ولد مکیش یادو، عمر 18 سال ساکن ڈھیمرا ڈھانا دیہات تھانہ علاقہ، اور ریحان ولد یونس خان ساکن اندرا نگر دیہات تھانہ علاقہ کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور زخمیوں و متوفیوں کے لواحقین ضلع اسپتال پہنچ گئے۔

اسپتال میں متوفیوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم نہیں کرانے پر اصرار کیا، جس سے کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ بعد میں موقع پر موجود پولیس اور انتظامی افسران نے اہل خانہ کو سمجھایا، جس کے بعد لاشوں کو مردہ خانے میں رکھوایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا۔ فی الحال اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے اس پورے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande