رانچی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے 17 اضلاع میں 24 اکتوبر کو بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے 30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ اطلاع محکمہ موسمیات نے منگل کو دی۔
محکمہ کے مطابق ریاست کے جن اضلاع میں گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کاخدشہ ہے، ان میں شمال مشرقی حصے (دیوگھر، دمکا، گریڈیہ، پاکوڑ، گوڈا، جامتاڑا، صاحب گنج) کے علاوہ تمام اضلاع شامل ہیں۔
دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں منگل کی صبح موسم صاف رہا اورخنکی کا احساس ہوا۔ جوں جوں دن چڑھتا گیا، دھوپ سخت ہوتی گئی۔منگل کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.2 ڈگری سیلسیس، جمشید پور میں 32.6، ڈالٹن گنج میں 33.3، بوکارو میں 32.1 اور چائباسا میں 32.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد