حیدرآباد ،21 ۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ دیوالی کے موقع پررقمی شرطیں لگاتے ہوئے مرغوں کی لڑائی کااہتمام کرنے والوں کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔سوریاپیٹ ضلع کے تما پورم گاؤں کے مضافات میں دیوالی تہوار کے موقع پر آس پاس کے دیہاتوں کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کی پولیس کو اطلاع ملی۔اطلاع ملتے ہی ایس آئی مہیش اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس کارروائی میں دومرغ، 9 سٹہ بازوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں، ایک آٹو اور 5400 روپے نقد برآمد کئے گئے۔ پولیس کے مطابق، کچھ افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق