وارانسی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دیوالی کی دیر رات وارانسی کے مرزا مراد تھانہ علاقے میں بہڑا گاوں میں جوا کھیلتے ہوئے نیرج اور دھرمیندر کے گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ لڑائی بڑھتے ہی سب انسپکٹر کوشل کشور اور پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس ٹیم کو دیکھ کر نیرج، دھرمیندر اور دیگر جواریوں نے پتھراو شروع کر دیا۔ واقعے کے دوران سب انسپکٹر کوشل کشور کی موٹر سائیکل کو آگ بھی لگا دی گئی۔
جب اے سی پی راجہ تالاب اجے سریواستو کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے دوبارہ دو تھانوں کپ سیٹھی اور مرزامراد سے پولیس ٹیمیں موقع پر بھیجیں۔ کچھ ہی دیر میں اے سی پی راجہ تالاب اجے سریواستو بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع سے چار جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ اے سی پی راجہ گاتالاب اجے نے صحافیوں کو بتایا کہ بہڑا گاوں میں وبال کے معاملے میں مرزامراد پولیس اسٹیشن میں انسپکٹر انچارج پرمود کی شکایت پر 15 نامزد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ امن قائم کرنے کے لیے گاو¿ں کے علاقے میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد