2047 تک اے پی ریاست کو ملک میں نمبر ون بنانے کے اقدامات: چندرابابو
حیدرآباد ، 21 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔اے پی کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے تنقید کی کہ سماج میں بے چینی پھیلانے کے لئے سیاسی نقاب اوڑھ کر نئے جرائم کئے جا رہے ہیں۔ منگل گری کے اے پی ایس پی بٹالین میں منعقدہ پولیس یادگارشہیداں کے پروگرام میں وزیراعلیٰ کے سا
2047 تک اے پی ریاست کو ملک میں نمبر ون بنانے کے اقدامات: چندرابابو


حیدرآباد ، 21 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔اے پی کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے تنقید کی کہ سماج میں بے چینی پھیلانے کے لئے سیاسی نقاب اوڑھ کر نئے جرائم کئے جا رہے ہیں۔ منگل گری کے اے پی ایس پی بٹالین میں منعقدہ پولیس یادگارشہیداں کے پروگرام میں وزیراعلیٰ کے ساتھ وزیرداخلہ وی انیتا اور ڈی جی پی ہریش کمار گپتا بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان عارضی ہے اور جو کام کیا جاتا ہے وہ دائمی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سازش کے فرضی پروپگنڈہ پھیلایاجارہاہے اور ذات و مذہب کی بنیاد پر فساد پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے اور بعض لوگ ذاتی نقصان پہنچانے کے لئے سرگرم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی پولیس کو مکمل آزادی دی گئی ہے اور پولیس کو مجرموں اور سماجی انتشار پھیلانے والی قوتوں کے بارے میں چوکس رہنا چاہیے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ریاست میں امن و امان کے معاملے میں قطعاً سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ حکومت اور عوام دونوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہے۔انہوں نے پولیس کو یقین دلایا کہ حکومت بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پولیس کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے کئی فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوم گارڈز کو جلد ہی مفت صحت بیمہ دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ حکومت نے ریاست میں تباہی مچائی اور ان کی حکومت اس کا ازالہ اور دوبارہ تعمیرکررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین کو ڈی اے کے ساتھ ساتھ سرنڈرلیوبھی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 6,100 کانسٹیبلس کی بھرتی کی گئی ہے اورمحکمہ جاتی نوعیت کے تمام کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 6,100 کانسٹیبلس کی بھرتی کی گئی ہے اورمحکمہ جاتی نوعیت کے تمام کام کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے عزم ظاہ کیاکہ وہ چاہتے ہیں کہ 2047 تک آندھراپردیش ملک میں نمبر1 ریاست ہواوریہ صرف تب ہی ممکن ہے جب ہر طرح کا دفاع اورسیکیورٹی موجود ہو۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ایثاراورقربانیوں کی روح کے ساتھ ان کی حکومت آگے بڑھےگی۔ گزشتہ سال ملک گیرسطح پر192افرادشہید ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس شعبہ کو ہمیشہ احترام اور اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو تکنیک کے استعمال کی سفارش کی اورمنشیات، لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے پولیس کی خدمات کی ستائش کی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande