شولاپور ضلع میں اجیت پوار دھڑے کو جھٹکا، بی جے پی لیڈر جے کمار گور کا اشارہ، آپریشن لوٹس کا آغاز ہوچکا
شولاپور ، 21 اکتوبر(ہ س)مہاراشٹر کے شولاپور ضلع میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑے) کے تین سابق اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہوں نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ اس ممکنہ انحراف نے اجیت پوار گروپ کے
شولاپور ضلع میں اجیت پوار دھڑے کو جھٹکا، بی جے پی لیڈر جے کمار گور کا اشارہ، آپریشن لوٹس کا آغاز ہوچکا


شولاپور ، 21 اکتوبر(ہ س)مہاراشٹر

کے شولاپور ضلع میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑے) کے تین سابق اراکین

اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہوں نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ اس

ممکنہ انحراف نے اجیت پوار گروپ کے اندر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔دریں اثناء ضلع

کے سرپرست وزیر اور بی جے پی لیڈر جے کمار گور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

’’آپریشن لوٹس‘‘ کی شروعات ہو چکی ہے اور جلد ہی ضلع میں دیوالی کے پٹاخوں کی آواز

گونجنے والی ہے۔

ذرائع

کے مطابق، پارٹی سطح پر پیدا ہونے والے بحران کو قابو میں رکھنے کے لیے نیشنلسٹ

کانگریس پارٹی نے وزیر زراعت دتاترے بھرنے کو شولاپور روانہ کیا ہے۔ وہ وہاں پارٹی

کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی نہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں

گے۔

اسی

دوران شیوسینا (ٹھاکرے دھڑے) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے طنزیہ لہجے میں تبصرہ

کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں این سی پی کے سابق ایم ایل اے راجن پاٹل، یشونت

مانے اور رنجیت سنگھ شندے، جو مڈھا کے ایم ایل اے ببن راؤ شندے کے فرزند ہیں، نے

ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا

پر سامنے آتے ہی یہ چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں کہ یہ تینوں لیڈر بی جے پی کا رخ کرنے

والے ہیں۔راوت نے مزید کہا کہ انہی حالات کے پیش نظر دتاترے بھرنے کا شولاپور کا

دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande