موتیہاری میں آر جے ڈی امیدوار کے گھر پر چھاپہ ماری، قتل کا ایک ملزم گرفتارمشرقی چمپارن، 21 اکتوبر (ہ س)۔ موتیہاری اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار دیوا گپتا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ ماری کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ چھاپہ شہر کے گیان بابو چوک پر 29 جولائی کو ہوئی بی جے پی لیڈر راجن کمار قتل سے متعلق ہے۔ اس دوران پولیس نے راجن قتل معاملے کے ملزم سبودھ یادو کو گرفتار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر راجن کا موتیہاری شہر کے گیان بابو چوک میں 29 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ راجن کے بھائی نے اس قتل معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ تحقیقات کے دوران چھ دیگر نام سامنے آئے۔ ان میں سبودھ یادو بھی شامل تھا، جو چریا تھانہ علاقے کے مہادی پور گاؤں کا رہنے والاتھا۔ سبودھ کے خلاف چریا تھانہ میں پہلے ہی دو مقدمے درج ہیں۔پولیس کے مطابق، انٹیلی جنس رپورٹس نے اشارہ کیا کہ سبودھ آر جے ڈی امیدوار دیوا گپتا کے گھر پر تھا، جس کے بعد پولیس ٹیم نے رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی اور اسے گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan