رام پور، 21 اکتوبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان نے دیوالی پر دیے جلانے کی ایک الگ ہی تشریح پیش کی۔ منگل کو اپنی رام پور رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ دیے جلاتے ہیں، وہ کچھ بھی جلا سکتے ہیں جبکہ جو دیے روشن کئے جاتے ہیں، ان کا مقصد روشنی دینا، ٹھنڈک دینا اور نفرت مٹانا ہوتا ہے۔
اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان نے آج دیوالی کے موقع پر کہا کہ وہ کافی عرصے سے اپنے گھر سے نہیں نکلے ہیں۔ اس کے باوجودبہت سے لوگ ان سے ملنے آرہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ان سے ملنے آ رہے ہیں ،وہ سمجھتے ہیں کہ میرے ساتھ غلط ہو ا ہے۔ یہ لوگ شاید پہلی بار اتنی عقیدت سے ملنے آ رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے پیچھےلمبی قربانی ہے۔ میں براہ راست بھکت بھوگی (شکار) ہوں۔ یہ لوگ کافی دکھی ہیں۔ وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ میرے ساتھ برا ہوا ہے۔ ان کی ہمدردی میرے لیے دوا کا کام کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اس وقت کئی مقدمات میں الجھے ہوئے ہیں اور سیتا پور جیل میں تقریباً دو سال گزارنے کے بعد حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد