دیوالی پر پٹاخے جلانے کے دوران کئی افراد کی آنکھیں متاثر
حیدرآباد ، 21 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔ دیوالی تہوار کے موقع پرپٹاخے جلانے کے دوران حیدرآباد میں کئی افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں جس کے بعد پیرکی رات سے شہر کے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں بڑی تعداد میں متاثرین کو داخل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی کئی افرادع
دیوالی پر پٹاخے جلانے کے دوران کئی افراد کی آنکھیں متاثر


حیدرآباد ، 21 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔ دیوالی تہوار کے موقع پرپٹاخے جلانے کے دوران حیدرآباد میں کئی افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں جس کے بعد پیرکی رات سے شہر کے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں بڑی تعداد میں متاثرین کو داخل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی کئی افرادعلاج کے لئے ہاسپٹل پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 47 افراد ہاسپٹل میں داخل ہوچکے ہیں، جن میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ ان میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔شہرکے مختلف علاقوں میں پٹاخے ہاتھوں میں پھٹنے اورآنکھوں کے متاثر ہونے کے واقعات پیش آئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرین کوفوری طور پرعلاج فراہم کیاجارہا ہے اورمزید مریض آنے کی صورت میں بھی مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پٹاخوں سے زخمی ہونے والے کئی افراد نجی آنکھوں کے ہاسپٹلوں سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔ ہر سال دیوالی کے موقع پرایسے واقعات کا اعادہ ہوتاہے۔ ماہرین صحت اورحکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پٹاخے چلاتے وقت خصوصی احتیاط برتیں تاکہ حادثات سے بچاجاسکے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande