ایل جی نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
ایل جی نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جموں، 21 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے بہادر اہلکاروں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایل جی دفتر کی
LG SINHA


ایل جی نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

جموں، 21 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے بہادر اہلکاروں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایل جی دفتر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ پولیس یادگاری دن کے موقع پر ہم شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے سرِ عقیدت خم کرتے ہیں اور اُن تمام بہادر اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو قوم کی سالمیت اور عوام کے تحفظ کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ پولیس فورس نے ریاست میں امن و قانون کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور اُن کے اہلِ خانہ کو پورا سماج فخر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے عزم، فرض شناسی اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہی وادی میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande