جوبلی ہلز کا ضمنی انتخاب۔ مرکزی مبصرین کی حیدرآباد آمدحیدرآباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے جنرل مبصر رنجیت کمارسنگھ، پولیس مبصر اوم پرکاش تریپاٹھی اور اخراجات کے مبصر سنجیو کمار لال کو مقرر کیا ہے جو انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب 11 نومبرکوہوگا۔ منگل کو مبصرین نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن، جی ایچ ایم سی الیکشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل کمشنر ہنمنت پٹیل اور دیگر نوڈل آفیسرس کے ساتھ اجلاس کیا۔ اس اجلاس کے دوران، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آر وی کرنن نے مبصرین کو ضمنی انتخاب کے انتظامی منصوبہ سے واقف کروایا اور مرکزی الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کئے کئے انتظامات کی تفصیل بیان کی۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق