نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ پرانی دہلی کے وسطی ضلع کے ترکمان گیٹ علاقے میں پیر کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بزرگ کو اس کے ہی پوتے نے گولی مار دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے خاندانی جائیداد کا تنازعہ تھا۔ زخمی بزرگ کو ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق 72 سالہ شہاب الدین کا اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ ایک مکان کو لے کر دیرینہ تنازع چل رہا تھا۔ منگل کی صبح اس تنازعہ بڑھ گیا اور مشتعل پوتوں نے دادا پر گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے شہاب الدین خون میں لت پت زمین پر گر گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چاندنی محل تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر ایل این جے پی اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے بتایا کہ شہاب الدین کی حالت مستحکم ہے۔ تھانہ چاندنی محل پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan