کالی پوجا کے دوران فائرنگ، دو زخمی
دھنباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دھنباد کے گوبند پورہ تھانہ علاقے میں واقع کھڑک آباد میں کالی پوجا کے دوران پیر کی دیر رات شرپسندوں کے ذریعہ فائرنگ کئے جانے کا معاملہ پیش آیا۔ دو نوجوان شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد
Firing during Kali Puja, two injured


دھنباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دھنباد کے گوبند پورہ تھانہ علاقے میں واقع کھڑک آباد میں کالی پوجا کے دوران پیر کی دیر رات شرپسندوں کے ذریعہ فائرنگ کئے جانے کا معاملہ پیش آیا۔ دو نوجوان شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ گوبند پورہ تھانہ علاقہ میں واقع کھڑک آباد میں کالی پوجا کا کا انعقاد کیا گیا تھا اور میلہ بھی لگایا گیا تھا۔ اسی دوران سابق مقامی ضلع پریشد رکن عبدالمنان، اس کا بیٹا عبدالرومان اور عبدالمنان کا سالہ مشرف عالم عرف شیرو ہتھیاروں سے لیس میلے میں پہنچے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

مقامی لوگوں اور پوجا کمیٹی کے ارکان کا الزام ہے کہ عبدالمنان، اس کا بیٹے اور سالہمیلے میں ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہے تھے۔ عقیدت مندوں اور پوجا کمیٹی کے ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اس دوران ہوئی جھڑپ کو دیکھتے ہوئے سابق ضلع پریشد رکن عبدالمنان کے سالے مشرف عالم عرف شیرو نے بندوق سے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے ساتھ ہی پوجا پنڈال کے قریب بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین فائرنگ کیے گئے جس سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ اس میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے زخمی نوجوانوں کو فوری طور پر دھنباد ایس این ایم ایم سی ایچ میں داخل کرایا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ گووند پور کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالمنان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی بندوق بھی ضبط کرلی۔ واقعے کے بارے میں، دھنباد ہیڈکوارٹر 1 کے ڈی ایس پی شنکر کامتی نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کوئی کارتوس برآمد نہیں ہوا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande