ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جھاڑی شاہ میلے کے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا
ہردوئی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ انونے جھا نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار مینا کے ساتھ منگل کو تحصیل سنڈیلا کے شہری علاقے میں 24 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والے تاریخی جھڑی شاہ بابا کے سالانہ عرس اور میلے کی تیاریوں اور انتظامات کا ج
DM and SP inspects security arrangements for Jhadishah Fair


ہردوئی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ انونے جھا نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار مینا کے ساتھ منگل کو تحصیل سنڈیلا کے شہری علاقے میں 24 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والے تاریخی جھڑی شاہ بابا کے سالانہ عرس اور میلے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میلہ کمیٹی کے چیئرمین صوفی محمد شاہنواز عالم سے میلے کے بارے میں معلومات لی اور میلے کے علاقے کا دورہ بھی کیا اور ہدایات دیں کہ بچوں کی حفاظت کے لیے میلے میں لگائے جانے والے جھولوں کی پہلے سے ٹیسٹنگ کرا لیں اور دکانیں لگانے والے افراد کے نام اور موبائل نمبر ایک رجسٹر میں لکھوا لیںاور دکاندار سامانوں کی ریٹ لسٹ آویزاں کریں۔

انہوں نے کہا کہ میلے میں سیکورٹی کے انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے 200 رضاکاروں کو تعینات کیا جائے اورآنے والی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے الگ الگ داخلی اور خارجی راستے بنائے جائیں تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

ضلع مجسٹریٹ نے سنڈیلا میونسپل کونسل کو میلے میں شرکت کرنے والی خواتین اور بچوں کے لیے موبائل بیت الخلا کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ ہجوم کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

انہوں نے بجلی محکمہ کے افسران کو میلے میں برقی سپلائی کے انتظام کو ہموار رکھنے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنڈیلا نارائنی بھاٹیہ اور سی او سنتوش کمار سنگھ کو میلے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مسلسل گشت پر رہنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سی او اور اسٹیشن ہیڈز کو ہدایت کی کہ میلے میں شرپسند اور شرارتی عناصر پر نظر رکھنے کے لیے پولیس فورس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں، میلے میں گلابی بوتھ بنائے گئے ہیں۔ معائنے کے دوران ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) نریندر کمار، نائب تحصیلدار دیوآنند، انسپکٹر انچارج ودیا ساگر پال وغیرہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande