بکرا ندی میں ڈوبنے سے تین بچیوں کی موت ، ایک کی تلاش جاری
ارریہ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ارریہ کے جوکی ہاٹ میں تین لڑکیاں بکراندی میں ڈوب گئیں۔جبکہ کامت گھاٹ پر بکرا ندی میں ایک نوجوان ڈوب گیا ہے۔ جس کی تلاش کے لئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم مصروف ہے۔ ایک بچی صدر اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ی
بکرا ندی میں ڈوبنے سے تین بچیوں کی موت ، ایک کی تلاش جاری


ارریہ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ارریہ کے جوکی ہاٹ میں تین لڑکیاں بکراندی میں ڈوب گئیں۔جبکہ کامت گھاٹ پر بکرا ندی میں ایک نوجوان ڈوب گیا ہے۔ جس کی تلاش کے لئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم مصروف ہے۔

ایک بچی صدر اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ دو الگ الگ واقعات ہیں۔ لڑکیاں پیر کی شام ڈوب گئیں جبکہ لڑکا منگل کی صبح ڈوب گیا۔ گاؤں والوں کے مطابق جوکی ہاٹ تھانہ علاقے کے تحت ترن گاؤں میں چار لڑکیاں مٹی لانے کیلئے بکرا ندی کے کنارے گئی تھیں۔ ایک لڑکی ڈوبنے لگی۔ یہ دیکھ کر دیگر لڑکیوں نے اسے بچانے کے لیےندی میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں لڑکیاں ڈوب گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں نے لڑکیوں کو بچا کر صدر اسپتال پہنچایا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے تین لڑکیوں کو مردہ قرار دے دیا جب کہ ایک بچی صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ زیر علاج لڑکی کے پیٹ میں کافی پانی چلا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ تمام لڑکیوں کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔

متوفی بچیوں میں تارن گاؤں کے وارڈ نمبر 12 کی نو سالہ ریحانہ خاتون ولد محمد اسلام ،وارڈ 13 کی 8 سالہ خوشنما ولد محمد منظر اور وارڈ 10 کی 13 سالہ شاعرہ ولد رقیب ہے۔ وہیں کامت گھاٹ پر بکرا ندی میں منگل کی صبح تارن گاؤں کے ہی وارڈ دو رہائشی گیارہ سالہ راجا ولد محمد نعیم نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلا گیا جس کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔ جس کی تلاش کیلئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم مصروف ہے۔

ڈوبنے والی لڑکیوں کو کل رات صدر اسپتال لائے جانے کی اطلاع ملنے پر جوکی ہاٹ تھانہ انچارج راجیو کمار جھا کی قیادت میں پولیس صدر اسپتال پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande