دیوالی کے موقع پر ایئر چیف مارشل نے لداخ سیکٹر کا دورہ کیا
لداخ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دیوالی کے موقع پر ایئر چیف مارشل اور چیف آف ایئر اسٹاف اے پی سنگھ نے لداخ سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات بھارتی فضائیہ اور فوج کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ بھارتی فضائیہ نے سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایئر چیف مارشل نے سرحدوں کی حفاظت میں تعینات فضائیہ اور فوج کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ دیوالی کے موقع پر ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، چیف آف ایئر اسٹاف نے لداخ سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات بھارتی فضائیہ اور فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں ان کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کو تہوار کی مبارکباد دی۔
ادھر ایئر مارشل اور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف اوادھیش کمار بھارتی نے سیاچن گلیشیئر کا دورہ کر کے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ انہوں نے تھوئیز کے قریب ترچی گاؤں کا بھی دورہ کیا، مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی نیک تمنائیں پیش کیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر