نام واپسی کے بعد اب 108 امیدوار میدان میں، ضلع مجسٹریٹ روشن کمار نے دی تفصیلی معلومات
نام واپسی کے بعد اب 108 امیدوار میدان میں، ضلع مجسٹریٹ روشن کمار نے دی تفصیلی معلوماتسمستی پور، 21 اکتوبر (ہ س)۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے عمل کی تکمیل کے بعد پیر کے روز کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع
نام واپسی کے بعد اب 108 امیدوار میدان میں، ضلع مجسٹریٹ روشن کمار نے دی تفصیلی معلومات


نام واپسی کے بعد اب 108 امیدوار میدان میں، ضلع مجسٹریٹ روشن کمار نے دی تفصیلی معلوماتسمستی پور، 21 اکتوبر (ہ س)۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے عمل کی تکمیل کے بعد پیر کے روز کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع الیکشن افسر وضلع مجسٹریٹ روشن کشواہا کی صدارت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی الیکشن افسرونود کمار اور نوڈل افسرو ڈپٹی کلکٹر رجنیش کمار رائے بھی موجود تھے۔ میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ روشن کشواہا نے کہا کہ سمستی پور ضلع کے تمام 10 اسمبلی حلقوں میں نامزدگی اور دستبرداری کا عمل پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے حلقے کے لحاظ سے میدان میں باقی امیدواروں کی حتمی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ نامزدگی اور دستبرداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ حلقے کے لحاظ سے میدان میں باقی رہ جانے والے حتمی امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

131-کلیان پور: کل 12 پرچہ نامزدگی داخل کیے گئے، جن میں سے 4 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا گیا۔ اس طرح حتمی 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

132-وارث نگر: کل 16 پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے، جن میں سے 3 کو مسترد کر دیا گیا۔ اس طرح حتمی 13 امیدوار میدان میں ہیں۔

133-سمستی پور: کل 16 نامزدگی اخل کئے گئے،جن میں سے 4 کو مسترد کر دیا گیا۔ اس طرح حتمی 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

134-اجیار پور: کل 17 نامزدگی داخل کئے گئے، جن میں سے 2 کو مسترد کر دیا گیا۔ اس طرح حتمی 15 امیدوار میدان میں ہیں۔

135-میروا: کل 11 نامزدگی داخل کئے گئے ، جن میں سے 2کو مسترد کر دیا گیا ۔ اس طرح حتمی 9 امیدوار میدان میں ہیں۔

136-سرائے رنجن: کل 13 نامزدگی داخل ہوئے ، جس میں سے 2 کو مسترد کر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ تین امیدواروں- امت کمار جھا (بھارتیہ سمپرن کرانتیکاری پارٹی)، شمبھو پرساد سنگھ (سمتا پارٹی)، اور اندرجیت کمار (راشٹریہ جن سمبھاونا پارٹی) نے اپنے نامزدگیاں واپس لے لیں۔ اس سے حتمی 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

137-محی الدین نگر: کل 14 نامزدگی داخل کیے گئے جن میں سے 2 مسترد کر دیے گئے۔ اس سے حتمی 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

138-وبھوتی پور: کل 14 نامزدگی داخل کیے گئے، اور سبھی درست پائے گئے۔

139-روسرا: کل 8 نامزدگی داخل کیے گئے، جن میں سے 2 مسترد کر دیے گئے۔ اس طرح حتمی 6 امیدوار میدان میں ہیں۔

140-حسن پور: کل 15 نامزدگی داخل کیے گئے، جن میں سے 4 مسترد کر دیے گئے۔ اس طرح حتمی 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس طرح ضلع بھر میں اب کل 108 امیدوار میدان میں ہیں۔ ڈی ایم نے بتایا کہ تمام اہل امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمستی پور ضلع انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے اور پرامن، منصفانہ اور خوف سے پاک ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے ہر اسمبلی حلقہ میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کے اس عظیم الشان میلے میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور بلا خوف و خطراپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande