تھانہ تیتروں کی پولیس ٹیم نے سائبر بیداری اور خواتین کی حفاظت کی مہم جاری رکھی
پولیس ٹیم نے خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کی تفصیلات بتائیں دیوبند، 20 اکتوبر (ہ س )۔ خواتین کی حفاظت اورسائبر جرائم سے متعلق لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے تیتروں تھانہ کی پولیس نے پیر کے روز ایک خصوصی م
تھانہ تیتروں کی پولیس ٹیم نے سائبر بیداری اور خواتین کی حفاظت کی مہم جاری رکھی


پولیس ٹیم نے خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کی تفصیلات بتائیں

دیوبند، 20 اکتوبر (ہ س )۔

خواتین کی حفاظت اورسائبر جرائم سے متعلق لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے تیتروں تھانہ کی پولیس نے پیر کے روز ایک خصوصی مہم چلائی ۔ اس مہم کے دوران اینٹی رومیو ٹیم کے ایس آئی روی راٹھوڑ خاتون ایس آئی اونی اپادھیائے اور خاتون کانسٹبل دیویانشو نے علاقہ کے خاص خاص مقامات پر چیکینگ مہم چلائی اور خواتین ،نوجوان لڑکیوں اور دیگر افراد کو حفاظت سے متعلق معلومات فراہم کرائی ۔اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیمیں ،بیوہ پینشن اسکیم ،مکھیہ منتری کنیاسمنگلامہم ،بال کلیان یوجنا اور بال مزدوری پر پابندی نیز گڈ ٹچ۔بیڈ ٹچ کی پہچان بتائی ،اس کے علاوہ انہوں نے سائبر فراڈ ،فرضی فون کال اور انجانے لنک سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ،انہوں نے بتایا کہ سائبر جرائم سے بچنے کے لئے وقت پر رپورٹ کرنا بے حد ضروری ہے ۔پولیس ٹیم نے اس موقع پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حفاظت سے متعلق ہیلپ لائن نمبر بتائے ،خاص طور 1090 1098اور 1930 نمبرات کی تفصیلات اور ایمبولینس سروس کے لئے 108 نمبر ،نیز پولیس کی مدد کے لئے 112 نمبریاد رکھنے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں پولیس ٹیم نے خواتین سے ان کے مسائل سنے اور آس پاس موجود نوجوانوںاور دیگر افراد کو حفاظت سے متعلق صلاح ومشورے دیئے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande