آپریشن مسکان کا مقصد لاپتہ بچوں اور افراد کو ڈھونڈ نکالنا ہے : کوتوالی انچارج نریندر کمار شرما دیوبند، 20 اکتوبر (ہ س )۔ دیوبند پولیس نے اپنی بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لاپتہ نوجوان کو 24 گھنٹہ میں تلاش کرکے اس کے اہل خانہ کے سپرد کردیا ۔پولیس کو یہ کامیابی آپریشن مسکان کے تحت سرولانس کی مدد سے ملی ہے ۔تفصیل کے مطابق دیوبند کے قریبی گاﺅں گنگ داس پور کا نوجوان شوم ولد اروند لاپتہ ہوگیا تھا ۔اہل خانہ نے لاپتہ بیٹے کی تلاش کے بعد پولیس کو گمشیدگی کی اطلاع دی ۔تحریر کی بنیاد پر کوتوالی انچارج کی ہدایت پر بارڈر چوکی انچارج ہیمنت بھارتی اور ہیڈکانسٹبل راجیو کمار اور سچن کمار نے گمشدہ لڑکے کی تلاش شروع کی ۔پولیس نے پورے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جدید ترین تکنیک سرولانس کی مدد حاصل کی اور بڑی سرعت کے ساتھ تلاش جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر لاپتہ نوجوان شوم کو ڈھونڈ نکالا ۔نوجوان کو اپنی نگرانی میں لیتے ہوئے پولیس نے اہل خانہ کو اطلاع دی اور بلاکر بیٹے کو ان کے سپرد کردیا ۔شوم کے اہل خانہ نے پولیس ٹیم کا شکریہ اداکیا ۔کوتوالی انچارج نریندر کمار شرما نے بتایا کہ ایس ایس پی آشیش تیواری کی ہدایات کے مطابق چلائے جانے والے آپریشن مسکان کا مقصد لاپتہ بچوں اور افراد کو ڈھونڈ نکالنا ہے ،انہوں نے کہا کہ دیوبند پولیس ٹیم نے ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حساس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر سلجھانے میں کامیابی حاصل کی ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais