تہوار کے موقع پر عوام آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں : کوتوالی انچارج نریندر کمار شرما دیوبند،20 اکتوبر (ہ س )۔ دیوالی تہوار کے مدنظر دیوبند اور دیوبند کے قریبی دیہی علاقوں میں پولیس محکمہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اور جگہ جگہ خاص طور پر حساس علاقوں میں پولیس کو تعینات کیاگیا ۔ایس ایس پی کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دیوالی کے تہوار کو پرامن طریقہ سے گزرجانے کے نظریہ سے شہر اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں پولیس بڑی تعداد میں تعینات کی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ،کوتوالی انچارج نریندر کمار شرما نے پولیس ٹیم کے ساتھ دیوبند اور دیہات کے بازاروں ،شراب کے ٹھیکوں ،مختلف چوراہوں اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا اور حفاظتی بندوبست کا جائزہ لیا ۔دیوالی کے تہوار کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر زبردست بھیڑہونے کی وجہ سے کوتوالی انچارج نریندر کمار شرما نے بذات خود پولیس ٹیم کے ساتھ پورے شہر کا گشت کیا اور ساتھ ساتھ سخت نگرانی بھی رکھی ۔اس دوران حفاظتی نقطہ¿ نظر سے پولیس ٹیم نے بائک سواروں کو روک کر سخت چیکینگ کی ۔اس موقع پر کوتوالی انچارج نے شہر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ تہوار کے موقع پر آپسی بھائی چارہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحول کو پرامن بنائے رکھیں اور پولیس عملہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais