ڈپٹی کمشنر راجوری نے تین بلاک ڈیویلپمنٹ افسروں کو معطل کیا
جموں, 13 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع راجوری میں ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور ’آدی کرم یوگی ابھیان‘ کی ناقص عمل آوری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راجوری، ابھیشیک شرما نے تین بلاک ڈیولپمنٹ افسران (بی ڈی اوز) کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرک
ڈپٹی کمشنر راجوری نے تین بلاک ڈیویلپمنٹ افسروں کو معطل کیا


جموں, 13 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع راجوری میں ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور ’آدی کرم یوگی ابھیان‘ کی ناقص عمل آوری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راجوری، ابھیشیک شرما نے تین بلاک ڈیولپمنٹ افسران (بی ڈی اوز) کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں بی ڈی او بدھل اول ،راجنار خادم شاہ، بی ڈی او کالاکوٹ کلدیپ راج، اور بی ڈی او دونگی دتہ رام شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان افسران کی کارکردگی مسلسل غیر تسلی بخش پائی گئی، جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری کو ہدایت دی ہے کہ وہ معاملے کی جامع تحقیقات کر کے سات روز کے اندر رپورٹ پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ضلع میں انتظامی کارکردگی بہتر بنانے اور سرکاری اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande