جموں, 13 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے ڈنگلا علاقے میں پیر کے روز ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کے حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک دیگر زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹاٹا موبائل تیز رفتاری کے دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد رفیق ولد ستار دین عمر تقریباً 60 سال کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد سیف ولد عبد البرہان کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور زخمی کو علاج کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر