جموں, 13 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر میں اپوزیشن لیڈر سنیل کمار شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی اپنی سیاسی خودمختاری کھو چکی ہے اور نیشنل کانفرنس کی ’کٹھ پتلی‘ بن کر رہ گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کانگریس کا کوئی واضح وجود باقی نہیں رہا۔ اُن کے مطابق کانگریس اپنے فیصلے خود نہیں کرتی بلکہ نیشنل کانفرنس کی ہدایت پر عمل کرتی ہے، اس کی سیاست مکمل طور پر این سی کے اثر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو 1975 میں شیخ محمد عبداللہ کو جیل سے رہائی کے فوراً بعد کانگریس کے ایم ایل ایز پر زبردستی وزیر اعلیٰ کے طور پر مسلط کیا گیا تھا۔سنیل کمار شرما نے مزید کہا کہ آج بھی کانگریس کی پالیسیوں کا تعین نیشنل کانفرنس ہی کرتی ہے۔ بارہا ذلت آمیز رویہ برداشت کرنے کے باوجود کانگریس نے این سی کی تابع داری ختم نہیں کی، جو اس کی کمزور سیاسی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر