جموں, 13 اکتوبر(ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک پرانا مارٹر شیل برآمد کر کے بڑی ممکنہ تباہی کو ٹال دیا۔ذرائع کے مطابق ہیرانگر سیکٹر کے سرحدی گاؤں کروڑ مٹھورہ میں اتوار کی شام مقامی باشندوں نے کھیت میں مشتبہ شے دیکھ کر فورسز کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے کے بعد فوراً کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور شیل کو مکمل احتیاط کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ اگر شیل پھٹ جاتا تو قریبی آبادی کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر