بی جے پی کے تینوں امیدوار راجیہ سبھا کے انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ
جموں, 13 اکتوبر (ہ س)مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو مکمل یقین ہے کہ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا انتخابات میں اُس کے تینوں امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت پر یقین
Dr Jatinder


جموں, 13 اکتوبر (ہ س)مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو مکمل یقین ہے کہ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا انتخابات میں اُس کے تینوں امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ جمہوری طریقۂ کار پر عمل کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراس ووٹنگ یا اس نوعیت کے کسی اور امکان کی کوئی گنجائش نہیں، ہمارے امیدوار راجیہ سبھا انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اپنی ضمیر کی آواز سنیں تو وہ یہی کہے گی کہ جموں و کشمیر کا محفوظ مستقبل وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔مرکزی وزیر بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کرانے اسمبلی کمپلیکس پہنچے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande